لاہور (92 نیوز) - نگران وزیراعلی پنجاب نے لاہورکے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے دورے کیے۔ لاہور میں لبرٹی میں پولیس خدمت مرکز کااچانک دورہ کیا، شہریوں نے درخواستوں پر کارروائی میں تاخیرکی شکایات کیں جس پر محسن نقوی برہم ہوگئے، پولیس خدمت مرکز کو 24 گھنٹے آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور ترقیاتی منصوبوں کے دورے کیے، میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ منصوبے جلد ازجلدمکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لبرٹی لاہور میں پولیس خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا، پولیس خدمت مرکز میں رش، شہریوں نے درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کی شکایات کی جس پر نگران وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے سی ٹی او کو فوری طلب کرلیا، انسپکٹر جنرل پولیس کو فون کیا اور پولیس خدمت مرکز کو 24 گھنٹے آپریشنل رکھنے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے خدمت مرکز میں آئے لوگوں سے ملاقات کی اور خدمت مرکز میں درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تحفظ مرکز، میثاق مرکز، ویٹنگ روم اور کاونٹرز کا بھی معائنہ کیا،شہریوں کی درخواستوں پر جلد کارروائی نمٹانے کی ہدایت کی۔