Friday, March 29, 2024

نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، پرویز الہٰی

نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، پرویز الہٰی
January 20, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی نے کہا نگران وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزیر میاں اسلم و دیگر شریک ہوئے۔ نگران وزیراعلیٰ اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز الہی نے کہا نگران وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ حزب اختلاف نے ایک بار پھر معاملات کو متنازع بنایا، کھلے دل سے بہترین نام دئیے، افسوس ہے اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا۔