Sunday, September 8, 2024

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقرر، عبدالقدوس بزنجو کا چئیرمین سینیٹ اور اپوزشین لیڈر سے رابطہ

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقرر، عبدالقدوس بزنجو کا چئیرمین سینیٹ اور اپوزشین لیڈر سے رابطہ
August 13, 2023 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے بھی ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے چئیرمین سینیٹ اور اپوزشین لیڈر سے رابطہ کیا۔بات چیت میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید جانتے ہیں۔

دیر آمد درست آمد آخر کار وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو بھی صوبے میں متفقہ نگران وزیراعلی کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور باپ پارٹی کے رہنماء خالد خان مگسی سے رابطہ کیا اور ان سے بلوچستان میں نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بات چیت کی جبکہ سب اہم رابطہ اپوزشین لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ سے کیا اور ان سے صوبے میں نگران وزیراعلیٰ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کی سینیر قیادت سے بھی اس حوالے سے بات چیت کی اور امید ظایر کی کہ جلد ہی متفقہ نگران وزیراعلی کے نام پر پیش رفت متوقع ہے۔

دوسری طرف مختلف حلقوں مین نگران وزیراعلیٰ کیلئے حمل کلمتی عثمان بادینی علی حسن زہری شبیر مینگل اور بہروز ریکی کے نام زیرگردش ھیں تاہم سیاسی حلقوں کا کہنا ھے کہ جسطرح وفاق میں اچانک سینٹر انوار کاکڑ کا نام اچانک سامنے اس طرح بلوچستان میں بھی نگران وزیراعلیٰ کیلئے کوئی غیر معروف نام سامنے آسکتا ہے جن میں سابق رکن اسمبلی پرنس علی میر طارق کھیتران اور سینٹر سرفراز بگٹی شامل ہیں۔