کوئٹہ (92 نیوز) ۔ میر مردان علی ڈومکی نے بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر بلوچستا ن گورنرعبدالولی کاکڑ نے ان سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری میں اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
اس سے قبل میر مردان علی ڈومکی کے نام کی منظوری پارلیمانی کمیٹی نے دے کر سمری گورنر کو بھجوائی۔ گورنرعبدالولی کاکڑ نے سمری پر دستخط بھی کئے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے نامزد نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے علی مردان کو مبارکباد دی۔