اسلام آباد (92 نیوز) - نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانوی ہائی کمشنر، ایرانی اور یورپی یونین کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگراں وزیر اعظم نے پاک برطانیہ تعلقات مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
ایرانی سفیر سے ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا دونوں ملکوں کو معاشی اور سکیورٹی کے شعبوں پر توجہ بڑھانی چاہیے۔