Sunday, September 8, 2024

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے جام کمال اور علی مردان ڈومکی کی ملاقات

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے جام کمال اور علی مردان ڈومکی کی ملاقات
August 15, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور علی مردان ڈومکی نے ملاقات کی، اہم قومی امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر نے جام کمال کا شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بھی ملاقات کی، وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعظم نے نیک خواہشات پر گورنر گلگت بلتستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے دورے اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی۔

گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیراعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول انفراسٹرکچر کے منصوبوں اور قراقرم یونیورسٹی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور انہیں ان کے افتتاح کی دعوت بھی دی۔