Thursday, March 28, 2024

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا پروٹوکول اور سکیورٹی نہ لینے کا اعلان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا پروٹوکول اور سکیورٹی نہ لینے کا اعلان
January 24, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پروٹوکول اورسکیورٹی نہ لینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے بھجوائی گئی گاڑیاں واپس کر دیں۔ کہا کہ ذاتی گاڑی اور پٹرول استعمال کروں گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ اُن کا کہنا تھا کہ سنگل ٹو سنگل ٹریفک کا فلو برقرار رکھا جائے۔