Saturday, July 27, 2024

نگراں حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کامران ٹیسوری

نگراں حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کامران ٹیسوری
September 3, 2023 ویب ڈیسک

حیدرآباد (92 نیوز) - گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، نگراں حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

بھٹائی درگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، ملک میں بجلی کا بحران ہے، جسے کوئی ایک پارٹی حل نہیں کر سکتی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ سمیت پاکستان میں جو حالیہ سیلابی صورتحال میں تباہی ہوئی ہے، سندھ کی خاطر تمام سیاسی رہنماؤں سے مل جل کر کام کریں گے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ زرداری سمیت تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کے پاس اگر ملکی استحکام کے لیئے جانا پڑا تو دس بار جاؤں گا۔