Saturday, July 27, 2024

نگران حکومت 90 دن سے زیادہ حکومت کرنے کا سوچے بھی نہیں، نثار کھوڑو

نگران حکومت 90 دن سے زیادہ حکومت کرنے کا سوچے بھی نہیں، نثار کھوڑو
September 3, 2023 ویب ڈیسک

ٹھٹھہ (92 نیوز) - پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کہتے ہیں کہ نگران حکومت 90 دن سے زیادہ حکومت کرنے کا سوچے بھی نہیں۔

اتوار کے روز ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں کسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کرینگے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے دھوکا دہی کی، وہ عوام دشمن حکومت تھی، صوبائی خودمختاری کے خلاف تھی۔ عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارا حاصل کیا تھا۔