Monday, September 16, 2024

نگران حکومت کا 300 یونٹ بجلی صارفین کو بلوں میں 3 ہزار روپے تک ریلیف دینے کا فیصلہ

نگران حکومت کا 300 یونٹ بجلی صارفین کو بلوں میں 3 ہزار روپے تک ریلیف دینے کا فیصلہ
September 3, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نگران حکومت نے 300 یونٹ بجلی صارفین کو بلوں میں 3 ہزار روپے تک ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی، 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی کی جائے گی۔

نگران حکومت کی بجلی کے بلوں پر عوامی ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف سے گرین سگنل ملنے کے بعد پلان پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

نگران وزیراعظم نے بجلی بلوں پر عوامی شکایات کے بعد فوری نوٹس لے کر تمام متعلقہ حکام سے پلان طلب کیا تھا۔