Friday, April 26, 2024

اگلے ماہ ٹریننگ کیلئے ٹریک پر آوں گا : یوسین بولٹ

اگلے ماہ ٹریننگ کیلئے ٹریک پر آوں گا : یوسین بولٹ
October 19, 2016
جمیکا (ویب ڈیسک) اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ ٹریننگ کےلئے ٹریک پر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تیس سالہ نامور ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کو ٹریننگ کیلئے اگلے ماہ ٹریک پر نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا وہ 2017ءمیں ریٹائر ہو جائیں گے اور وہ ریسرز گرینڈ پری میں جمیکا کے لوگوں کے سامنے آخری بار دوڑیں گے۔ خیال رہے کہ ریسرز گرینڈ پری مقابلے آئندہ سال 10جون کو بولٹ کی سرزمین جمیکا میں منعقد ہوں گے۔