Monday, May 6, 2024

نیوزی لینڈ نے ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں شکست دیدی
November 11, 2016
ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان کودوسرے ون ڈے میں ساٹھ رنز سے شکست دے دی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کےد رمیان کھیلی جانیوالی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں  کیویز نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی ۔  بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ  ڈک ورتھ اینڈ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا ہے ۔ دوسری طرف پاکستانی مردوں کی ٹیم اور نیوزی لینڈ کی اے ٹیم کے درمیان ہونے والا وارم اپ میچ کا پہلا دن بارش کی نظر ہوگیا ہے ۔ وارم اپ میچ کے پہلے روز بارش کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا ۔