Saturday, April 20, 2024

کولکتہ : نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا

کولکتہ : نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا
October 4, 2016
کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو ایک سو اٹھہتر رنز سے شکست دےکر سیریز جیت لی۔ بھارت ایک بار پھر ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کولکتہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے مہمان ٹیم کو فتح کیلئے تین سو چھہتر رنز کا ہدف دیا لیکن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم ایک سو ستانوے رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی جس کے بعد تین میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو صفرکی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کو ایک بار پھر ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس اگست میں پاکستان نے اپنی ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار بہترین ٹیسٹ ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔