Wednesday, April 24, 2024

نیویارک لائبریری میں بک ٹرین چل پڑی

نیویارک لائبریری میں بک ٹرین چل پڑی
October 1, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں لائبریری کی خاک چھاننے والے مطالعے کے شوقین افراد کی سب سے ٹینشن ختم۔ نیویارک میں واقع لائبریری میں کتابوں کی ترسیل کیلئے جدید بک ٹرین متعارف کرا دی گئی۔ جی ہاں نیویارک میں مطالعے کے شوقین افراد کو لائبریری میں کتاب کی تلاش کیلئے کوئی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی بلکہ نیویارک پبلک لائبریری کے ریڈنگ روم میں آپ کتاب کا نام لیں اورکتاب ٹرین صرف پانچ منٹ میں مطلوبہ کتاب آپ تک پہنچا دے گی۔ book train in NY مذکورہ لائبریری میں لاکھوں کتابیں پڑی ہیں جن کی تلاش جان جوکھوں کا کام تھا۔ انتظامیہ نے اس مشکل کا حل یہ نکالا کہ پوری لائبریری میں بک ٹرین نظام نصب کر دیا۔ اس کی بدولت ریڈنگ روم میں بیٹھا شخص صرف کتاب کا نام لیتا ہے تو مذکورہ ٹرین کتاب ڈھونڈ کر متعلقہ شخص تک پہنچا دیتی ہے۔ ٹرین کا ہر چھوٹا ڈبہ تیس پونڈ تک وزن اٹھانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔