Saturday, July 27, 2024

پنجاب : ایک سو گیارہ مطلوب ترین دہشت گردوں کی ریڈ بک جاری

پنجاب : ایک سو گیارہ مطلوب ترین دہشت گردوں کی ریڈ بک جاری
November 14, 2016
فیصل آباد (92نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب میں دہشت گردی میں مطلوب ایک سو گیارہ ملزمان کی ریڈ بک جاری کر دی جس میں چھیانوے ملزمان کا تعلق پنجاب‘ پانچ کا پشاور‘ تین کا جنوبی وزیرستان، گلگت اور کراچی کے دو‘ دو اشتہاری ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ریڈ بک کے مطابق دہشت گردی میں مطلوب 111 اشتہاری ملزمان صدرپرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز اورسابق صوبائی وزیرداخلہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ پر حملوں میں ملوث ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چار کروڑ 52 لاکھ روپے انعام بھی مختص کیا ہے۔ سب سے زیادہ قیمت ملزم مطیع الرحمان کی ایک کروڑ روپے رکھی گئی ہے مگر اب تک پولیس کی جانب سے کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔