Saturday, April 20, 2024

بریڈ پٹ کی نئی فلم الائیڈ کی نئی جھلکیاں جاری

بریڈ پٹ کی نئی فلم الائیڈ کی نئی جھلکیاں جاری
October 25, 2016

 لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے معروف ہیرو بریڈ پٹ کی نئی فلم  الائیڈ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق رابرٹ ریمیکس کی ہدایتکاری میں بننے والے اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے دوران پیش آںے والے ایک سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے جس میں دو جاسوس ایک جرمن افسر کو قتل کرنے کے مشن کے دوران محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں ۔

فلم میں بریڈ پٹ اور میرین کوٹیلا رڈ مرکزی کردار نبھارہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ مکیں لیزی کیپلن ،میتھیو گووڈ ،جیرڈ ہیرس اور کیمل کوٹن شامل ہیں جبکہ یہ فلم 23 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔