Thursday, April 25, 2024

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری
October 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ بجلی دوروپے چھپن پیسے سستی ہوگئی لیکن عام صارف زیادہ خوش نہ ہوں کیونکہ سستی بجلی کا ریلیف لینے کےلئے پورے  چارسو یونٹ استعمال کرنا ہونگے۔ تفصیلات کےمطابق بجلی سستی کرنے کا اعلان کرکے حکومت سمیٹ رہی ہے ہرطرف سے داد لیکن دال میں کچھ کالا ہے  سب بہت اچھانہیں حکومتی ہدایت پر نیپرا نے عدالت لگائی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپنا مدعاپیش کیا دلائل سننے کے بعد اعلان ہوا بجلی 2روپے 56پیسے سستی کرنے کا۔ نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمٹ کی مد میں قیمتوں میں کمی کردی  جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ سب سن کر صارفین خوش تو ہوئے ہونگے لیکن ذرا ٹھہریں کیونکہ حقیقت بڑی تلخ ہے وہ حقیقت ہم بتاتے ہیں۔ نیپرا نے جو بجلی سستی کی ہے اس کا اطلاق ہوگا صرف 300 یونٹ سے اوپر استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا 26ارب کے جس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔