Friday, April 26, 2024

نیپرا نے بجلی کی قیمت 2.56 روپےفی یونٹ سستی کردی

نیپرا نے بجلی کی قیمت 2.56 روپےفی یونٹ سستی کردی
September 30, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بجلی دوروپے چھپن پیسے سستی ہوگئی لیکن عام صارف زیادہ خوش نہ ہوں کیونکہ سستی بجلی کا ریلیف لینے کےلئے پورے 400 سو یونٹ استعمال کرنا ہونگے۔ تفصیلات کےمطابق بجلی سستی کرنے کا اعلان کرکے حکومت سمیٹ رہی ہے ہرطرف سے داد لیکن دال میں کچھ کالا ہے  سب بہت اچھانہیں حکومتی ہدایت پر نیپرا نے عدالت لگائی ۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپنا مدعاپیش کیا ۔دلائل سننے کے بعد اعلان ہوا بجلی 2روپے 56پیسے سستی کرنے کا۔ نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمٹ کی مد میں قیمتوں میں کمی کردی ۔ یہ سب سن کر صارفین خوش تو ہوئے ہونگے لیکن ذرا ٹھہریں کیونکہ حقیقت بڑی تلخ ہے وہ حقیقت ہم بتاتے ہیں نیپرا نے جو بجلی سستی کی ہے اس کا اطلاق ہوگا صرف 400روپے یونٹ سے اوپر استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا ۔ 27ارب کے جس ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے وہ بھی صارفین اگست کے مہینے میں حکومت کو ادا کرچکے۔