Saturday, May 4, 2024

ناظم جوکھیو قتل کیس، ملیر کورٹ نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی

ناظم جوکھیو قتل کیس، ملیر کورٹ نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی
January 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملیر کورٹ نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

 ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی۔

ناظم جوکھیو کیس کے تفتیشی افسر سراج لاشاری کی جانب سے فون پر اہم انکشاف سامنے آ گئے جس میں ان کا کہنا ہے ملزمان فرار نہیں ہوئے بلکہ میری اور وکلاء کی آنکھوں کے سامنے سے گئے۔ عدالت کے ضمانت خارج سے قبل ہم ان کو فارغ التفتیش کر چکے ہیں۔ ناظم جوکھیو کیس میں مذکورہ پانچ ملزمان کے خلاف کوئی شہادت نہیں۔ سلیم سالار محمد سومار ، محمد اسحاق ، دودو خان محمد خان جوکھیو شامل ہیں۔ ان پانچ ملزمان کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا۔ عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ ورنہ عدالت ضمانت خارج کا حکم سناتے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیتی۔ تفتیش سے خارج ہونے کے بعد اب یہ آزاد ہیں۔ ان کے خلاف کوئی کیس نہیں۔

ناظم جوکھیو کو چند ماہ پہلے غیرملکی شہریوں کو تلور کا شکار سے روکنے اور ان کی ویڈیو بنانے پر قتل کیا گیا تھا۔