Saturday, May 18, 2024

ناظم جوکھیو قتل کیس، ملزموں کی درخواست ضمانت میں تین دن تک توسیع

ناظم جوکھیو قتل کیس، ملزموں کی درخواست ضمانت میں تین دن تک توسیع
April 14, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ناظم جوکھیو قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے جام کریم و دیگر کی عبوری ضمانت میں تین دن کی توسیع کر دی۔

جام کریم و دیگر ملزمان کو تین دن میں انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

 قبل ازیں جام عبدالکریم کی وطن واپسی سے پہلے ہی ناظم جوکھیوکے ورثا نے خون معاف کر دیا تھا۔ ناظم جوکھیو کے اہلخانہ نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت تمام ملزموں کو معاف کر دیا تھا ۔ ناظم جوکھیوکی بیوہ شیریں جوکھیو کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا وہ بہت مجبور ہے ان کے گھر والوں نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ اپنے بچوں کی خاطر انہوں  نے سب ملزمان کو چھوڑ دیا۔ میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا ہے۔ جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گزار ہوں ۔ اس ویڈیو کے ذریعے سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑ سکتی ۔ میں وفادار عورت ہوں ،کیس لڑنا چاہتی تھی لیکن میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا ۔