Saturday, April 20, 2024

ناظم جوکھیو کیس میں اہم پیشرفت، فرد جرم کے دن فریقین کے درمیان صلح

ناظم جوکھیو کیس میں اہم پیشرفت، فرد جرم کے دن فریقین کے درمیان صلح
September 24, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ناظم جوکھیو کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، فرد جرم کے دن فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔

ناظم جوکھیو کے ورثاء نے سیشن عدالت میں حلف نامہ جمع کراتے ہوئے کہا کہ ہماری ملزمان کے ساتھ صلح ہوچکی ہے، کیس ختم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ حلف نامہ ناظم جوکھیو کی والدہ، بیوہ اور بچوں کی جانب سے جمع کرایا گیا۔

سیشن عدالت ملیر کا ورثا سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنے کا حکم۔ نادرا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے قتل کیس میں ملزمان پر آج فردجرم عائد کی جانی تھی۔ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت چھ ملزمان قتل کے الزام میں گرفتار ہیں۔