Thursday, April 18, 2024

نائنٹی ٹو نیوز پر رحمت رمضان سحر ٹرانسمیشن، روزہ کی اہمیت اور فضلیت پر مغز گفتگو

نائنٹی ٹو نیوز پر رحمت رمضان سحر ٹرانسمیشن، روزہ کی اہمیت اور فضلیت پر مغز گفتگو
April 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - 92 نیوز پر رحمت رمضان سحر ٹرانسمیشن عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ 5 ویں روزے کے موقع پر روزے کی اہمیت، فضلیت اور مسائل پر گفتگو کی گئی۔

سحر ٹرانسمیشن کا آغاز قاری محمد ظفر علی سیالوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ میزبان جنید اقبال نے روزے کی اہمیت ، فضیلت اور مسائل پر گفتگو کا آغاز کیا اور قرآن پاک اور سنت رسول ﷺ کی روشنی پر اس اہم ترین موضوع پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر محمد سید احمد خان، ڈاکٹر شبیر احمد جامی اور ڈاکٹر مظہر فرید نے بھی اس اہم ترین موضوع پر فلسفہ رمضان بیان کیا۔ علما کا کہنا تھا کہ روزہ جسم کی زکوۃ ہے جو ہمیں تزکیہ نفس سکھاتا ہے۔ ٹرانسمیشن میں شیر میاں داد اور ہمنواؤں نے قوالی پڑھ کر سما باندھ دیا۔

قصص الانبیا  کا ذکر چھڑا تو حضرات موسیٰ علیہ السلام  کے دور میں بنی اسرائیل کی جانب سے  بچھڑے کی پرستش کے عمل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔