Saturday, May 18, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کی ساتویں سالگرہ کی مرکزی تقریب ہیڈ آفس کے نیوز اسٹوڈیو میں سجائی گئی

نائنٹی ٹو نیوز کی ساتویں سالگرہ کی مرکزی تقریب ہیڈ آفس کے نیوز اسٹوڈیو میں سجائی گئی
February 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کی ساتویں سالگرہ کی مرکزی تقریب ہیڈ آفس کے نیوز اسٹوڈیو میں سجائی گئی۔ تقریب میں نائنٹی ٹونیوز کے پروگرام اور نیوز اینکرز اور چینل کی سینئر مینجمنٹ کی شرکت ہوئی۔

تقریب چینل کے ملک بھر سے نامور ستاروں کا جھرمٹ بن گئی۔ نائنٹی ٹونیوز کے معروف پروگرام نائٹ ایڈیشن کی میزبان شازیہ ذیشان نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔ اس کے بعد سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور یوں سب نے مل کر نائنٹی ٹونیوز کی سالگرہ کی خوشیاں منائیں۔

6 فروری 2015ء کو اپنے صحافتی سفرکا آغاز کرنےوالا نائنٹی ٹونیوز آج اپنی مستند خبروں اورذمہ دارانہ تجزیوں کی بدولت عوام کی اولین ترجیح بن چکا ہے، یہ سنجیدہ صحافت اور انتھک محنت کا نتیجہ ہی ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز نے پاکستان میڈیا انڈسٹری میں انتہائی کم وقت میں اپنا لوہا منوایا۔ جلد بازی نہیں۔ مکمل تحقیقات کے ساتھ مصدقہ خبریں عوام تک پہنچانے کا یہ سفر جاری ہے اور جاری رہے گا۔