Saturday, May 18, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کی 7 ویں سالگرہ پر تمام وزرائے اعلیٰ کی مبارکباد

نائنٹی ٹو نیوز کی 7 ویں سالگرہ پر تمام وزرائے اعلیٰ کی مبارکباد
February 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز چاروں صوبوں کی توانا آواز بن گیا، سالگرہ پر تمام وزرائے اعلیٰ نے مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے مباکبادی پیغام میں کہا کہ میں نائنٹی ٹو نیوز کی 7 ویں سالگرہ پر انتظامیہ اور تمام اسٹاف کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے نائنٹی ٹو نیوز کو بلوچستان کے مسائل کی آواز بننے پر سلام پیش کیا، انہوں نے کہا کہ چینل نائنٹی ٹو نیوز کو کامیابی کے ساتھ 7 سال مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کہا کہ جن حالات میں نائنٹی ٹو نیوز نے آغاز کیا اس وقت مقابلے کی فضا تھی اس کے باوجود اپنا مقام بنایا۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے نائنٹی ٹو نیوز کو اپنا پسندیدہ چینل قرار دیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی نائنٹی ٹو نیوز کی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں، کہا نائنٹی ٹو نیوز اپنے کام کے ساتھ انصاف کر رہا ہے۔