Saturday, May 18, 2024

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام دنیا بھر میں اپنی مثال آپ

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام دنیا بھر میں اپنی مثال آپ
February 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ پروگرامز کے خوبصورت گل دستے میں زندگی کے ہرشعبے کی مہک شامل ہے۔

 نائنٹی ٹو نیوز نے اقتدار کی راہداریوں سے طاقت کے سرچشموں تک، روشنیوں میں نہائے روزوشب سے ترقی کی شاہراہوں تک، پھلتی پھولتی اشرافیہ سے عام آدمی کے مسائل تک، خبر کا ہر زاویہ بروقت عوام تک پہنچایا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے پاکستانیوں کا پسندیدہ نیوز چینل کا رتبہ پایا۔

6 فروری 2015ء کو اپنے صحافتی سفرکا آغاز کرنےوالا نائنٹی ٹونیوز آج اپنی مستند خبروں اورذمہ دارانہ تجزیوں کی بدولت عوام کی اولین ترجیح بن چکا ہے، یہ سنجیدہ صحافت اور انتھک محنت کا نتیجہ ہی ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز نے پاکستان میڈیا انڈسٹری میں انتہائی کم وقت میں اپنا لوہا منوایا۔ جلد بازی نہیں۔ مکمل تحقیقات کے ساتھ مصدقہ خبریں عوام تک پہنچانے کا یہ سفر جاری ہے اور جاری رہے گا۔

نائنٹی ٹو نیوز کی صبح کا آغاز صبح نور سے ہوا۔ دیارغیر میں بسنے والوں کا احوال بھی دیس پردیس میں بتایا۔ سیاست پر بے باک تجزیئے اور سماجی مسائل پر تبصرے بھی  نائنٹی ٹو نیوز کے پروگراموں کا خاصہ ہیں۔