Friday, March 29, 2024

نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا کیس، عامر خان سمیت تین ملزمان بری

نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا کیس، عامر خان سمیت تین ملزمان بری
May 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عامر خان سمیت تین ملزموں کو بری کر دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کو بڑا ریلیف مل گیا۔ نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے کیس میں بری کر دیا گیا۔ دو مزید ملزمان منہاج قاضی اور رئیس مما کو بھی کیس میں کلین چٹ دیدی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کے سماعت کے دوران ملزمان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔

کیس میں دوملزمان عمران اعجاز نیازی اور نعیم کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر نائن زیرو پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام تھا۔ ملزمان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔