Sunday, September 8, 2024

نائب ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

نائب ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ
March 9, 2023 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان نے پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ایک سوال پر نائب ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ فرحان حق نے کہا اگر پولیس کے ہاتھوں سیاسی کارکن کی موت ہوئی تو یہ انتہائی افسوسناک ہے، تمام سیاسی پارٹیوں کو پر امن ریلیاں نکالنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے بھی علی بلال کی موت پر اظہارِافسوس کیا، کہا عمران خان کی ریلی سے قبل جھڑپوں سے آگاہ ہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔