Saturday, May 18, 2024

نواز الدین صدیقی کو سٹیج ڈرامے رام لیلا میں کام سے روک دیا گیا

نواز الدین صدیقی کو سٹیج ڈرامے رام لیلا میں کام سے روک دیا گیا
October 7, 2016
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت میں جہاں  پاکستانی اداکاروں کو  دھمکیاں مل رہی ہیں وہیں  بھارت کے مسلمان اداکار بھی انتہاپسند ہندوؤں کے نشانے پر ہیں مسلم فنکار  نواز الدین صدیقی کو صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے  اسٹیج  ڈرامے رام لیلا میں اداکاری سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق مسلمان ہونا  نوازالدین  صدیقی کےلیے جرم بن گیا  اداکار کا بچپن کا خواب پورا نہ ہو سکا ،درجنوں فلموں میں  جاندار اداکاری سے اپنا لوہا منوانے والے  نواز الدین صدیقی بھی  بھارتی انتہا پسندووں کا  نشانہ بن گئے۔  شیو سینا کے دباؤ پر نواز الدین  صدیقی کو اسٹیج ڈرامے رام لیلا  میں اداکاری سے روک  دیا گیا۔  نواز الدین صدیقی  ڈرامے کی ریہرسل بھی کرتے رہے جس کی ویڈیو  بھی انہوں  نے سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ بھارتی اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  رام لیلا میں اداکاری کرنا ان کا  خواب تھا جو شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اگلے برس   کھیل کا حصہ ہوں گے۔