Sunday, May 19, 2024

نواز شریف نے عمران خان سے مذاکرات کی مخالفت کردی

نواز شریف نے عمران خان سے مذاکرات کی مخالفت کردی
May 28, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - قائد مسلم لیگ نون نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے، شہدا کی یادگاروں کو جلانے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔