Thursday, April 25, 2024

نواز شریف لندن میں جس سے بھی ملتا ہے ملکی مفاد میں ملتا ہے، مریم نواز

نواز شریف لندن میں جس سے بھی ملتا ہے ملکی مفاد میں ملتا ہے، مریم نواز
March 27, 2022 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) - مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف لندن میں جس سے بھی ملتا ہے ملکی مفاد میں ملتا ہے۔

مریم نواز نے گوجرانوالہ جلسہ میں  وزیر اعظم کو جواب میں کہا یہ سازش کی بات کرتے ہو ، کیا  جو بائیڈن نے تمہاری دو درجن وکٹیں اڑا لیں ۔ نواز شریف نے لندن بیٹھ کر ایک گیند پر تمہاری  دو درجن وکٹیں اڑا دیں۔ آج ہارا ہوا شخص  منہ لٹکا کر پویلین جار ہا ہے۔ دوسروں کو چوہا کہنے والا خود سب سے بڑا چوہا ہے۔ یہ چوہا عوام کا آٹا ،چینی ، گھی اور نوکریاں کھا گیا۔

مریم نواز نے کہا پریڈ گراؤنڈ میں ایک چوہا چوں چوں کر رہا تھا، آپ کو تو کوئی فون نہیں کرتا، ایبسلوٹلی ناٹ کس کو کہا؟ نواز شریف نے عمران خاں کی دو درجن وکٹیں اڑا دیں۔ نوازشریف اور شہبازشریف قوم کی قسمت بدلیں گے۔ کوئی ڈیزل کہلانے کا حقدار ہے تو وہ عمران خان ہے۔ ساری دنیا نے کہہ دیا نوازشریف اور شہبازشریف صادق و امین ہیں۔