Saturday, December 9, 2023

نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کیخلاف اپیلوں پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی

نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کیخلاف اپیلوں پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی
November 21, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے نواز شریف کی اپیلوں پر 27 نومبرکو دلائل طلب کر لئے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ ایون فیلڈ کیس کی اپیلوں کا فیصلہ کرنے والا بینچ پہلے کوئی اور تھا۔

وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا یہ اپیلیں جزوی طور پر سنی گئیں، اب ان کو نئے سرے سے سننا ہے۔