Wednesday, May 1, 2024

نواز شریف کے طلب کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے

نواز شریف کے طلب کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
May 11, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - لندن پاکستانی سیاست کا مرکز بن گیا۔ نواز شریف کے طلب کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے۔

دس رکنی وفد میں رانا ثنا اللہ،  سعد رفیق، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور دیگر شامل ہیں۔ نوازشریف نے نون لیگ کی سینئر قیادت کو لندن طلب کیا۔ اجلاس میں ملک کو درپیش سیاسی اور اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت ہو گی۔

ادھر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا عمران خان نے وہ تباہی مچائی جس کی مثال نہیں ملتی۔ تحریک انصاف نے پاکستان کا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا۔ شکر کرو عمران خان سے جان چھوٹی۔ آئندہ الیکشن میں اس سے مکمل جان چھوٹ جائے گی۔