Thursday, April 25, 2024

نواز شریف کے ڈاکٹر کی تحریر پھر مسترد، میڈکل بورڈ نے رپورٹس نامکمل قرار دیدیں

نواز شریف کے ڈاکٹر کی تحریر پھر مسترد، میڈکل بورڈ نے رپورٹس نامکمل قرار دیدیں
February 11, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نواز شریف کے ڈاکٹر کی تحریر ایک بار پھر مسترد کردی گئی، نواز شریف کی رپورٹس کا جائزہ لینے والے میڈکل بورڈ نے رپورٹس نامکمل قرار دے دیں۔

میڈیکل بورڈ نے مؤقف اپنایا کہ امریکی نژاد ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹس مکمل نہیں ہیں، اُنہوں نے صرف نواز شریف کی صحت پر تحریر بھیجی ہے۔ کسی میڈیکل ادارے یا لیبارٹری کی میڈیکل رپورٹس ساتھ موجود نہیں۔

میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو نواز شریف کی رپورٹس پر تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ 9 رکنی میڈیکل بورڈ نے پہلے بھی نواز شریف کی رپورٹس نامکمل قرار دی تھیں۔