Tuesday, April 23, 2024

نوازشریف کا عید کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

نوازشریف کا عید کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیراعظم نوازشریف کا عید کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ اسحاق ڈار ان سے پہلے پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف عیدالفطر کے فوری بعد وطن واپس آ کر اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا اور تاحیات نااہلی ختم کرانے کے لئے قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

وطن واپسی سے قبل میاں نوازشریف عمرہ کرنے کے لئے سعودی عرب بھی جائیں گے۔