Thursday, April 25, 2024

مایہ ناز قومی فٹبال کھلاڑی شہلائلا بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مایہ ناز قومی فٹبال کھلاڑی شہلائلا بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
October 13, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی شہلائلہ بلوچ کار حادثے میں انتقال کر گئیں۔ شہلائلا سابق سینیٹر روبینہ عرفان کی بیٹی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی میسی اپنے مداحوں سے روٹھ گئی۔ قومی فٹ بال ٹیم کی بہترین سٹرائیکر شہلائلا بلوچ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ یہ افسو ناک واقعہ کراچی میں گزشتہ رات پیش آیاجب شہلائلا بلوچ اپنی دو دوستوں کےساتھ کار میں جا رہی تھیں۔ اسی دوران ڈیفنس کے قریب ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں شہلائلا کو شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں نجی اسپتال پہنچایا گیالیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ شہلائلا بلوچ مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والی سابق سینیٹر روبینہ عرفان کی بیٹی ہیں۔ ان کے گھروالوں کے مطابق شہلائلہ کو اندرونی چوٹیں زیادہ آئیں۔ سٹار فٹ بالر کی میت قلات روانہ کر دی گئی ہے جہاں انہیں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہلائلا پاکستان کی قومی ویمن فٹ بال ٹیم کی بہترین اسٹرائیکرز میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے 7 برس کی عمر میں فٹ بال کھیلنا شروع کیا اور فیفا کی جانب سے کم عمر ترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ انہوں نے 2009ئ، 2011ءاور 2013ءمیں پاکستان کی بہترین فٹ بال کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔