Wednesday, May 1, 2024

شہلائلہ احمدزئی آہوں اور سسکیوں کیساتھ قلات میں سپرد خاک

شہلائلہ احمدزئی آہوں اور سسکیوں کیساتھ قلات میں سپرد خاک
October 14, 2016
کوئٹہ (92نیوز) قومی فٹ بال ٹیم کی سٹرائیکر شہلائلہ عرفان احمدزئی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شاہی قبرستان قلات میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں قلات سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں سے قبائلی اور سیاسی عمائدین نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کار حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی فٹ بال ٹیم کی سٹرائیکر شہلائلہ عرفان احمدزئی بلوچ کی نماز جنازہ شاہی مسجد قلات کے خطیب مولانا عبدلطیف شاہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں بلوچستان کے قبائلی اور سیاسی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ملک کی مایہ ناز کھلاڑی کے سفر آخرت پر ہر دل رنجیدہ اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ شہلائلہ عرفان احمدزئی بلوچ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں جنہیں کراچی کی نجی ہسپتال پہنچایا گیا تھا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد ان کی میت کو ان کے آبائی علاقے قلات لایا گیا تھا۔ تین بارملک کی بہترین فٹ بال کھلاڑی کا اعزار حاصل کرنےوالی شہلائلہ کو آہوں اور سسکیوں میں شاہی قبرستان قلات میں سپرد خاک کر دیا گیا۔