Thursday, September 29, 2022

ناصر حسین شاہ نے فواد چودھری کی معلومات کو انتہائی کمزور قرار دے دیا

ناصر حسین شاہ نے فواد چودھری کی معلومات کو انتہائی کمزور قرار دے دیا
February 20, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر فواد چودھری کی معلومات کو انتہائی کمزور قرار دے دیا۔

ٹویٹ پیغام میں ناصر حسین شاہ نے کہا لانگ مارچ جس وقت پنڈی داخل ہورہا ہو گا پہلا ٹیسٹ پانچویں دن میں داخل ہو چکا ہو گا۔ آج کل کرکٹ کی تیزی کی وجہ سے ٹیسٹ میچ 4 دن میں ختم ہونے کی روایت بن گئی ہے۔ جھوٹی خبر پھیلانے کا پہلا مقدمہ آپ پر بننا چاہیے۔

دھیمے مزاج کے حامل سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین  شاہ نے وفاقی حکومت پر لفظی گولہ باری کر دی۔ انہوں نے فیک نیوز آرڈیننس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا یہ وفاقی حکومت نے اس آرڈیننس کے ذریعے آزادی صحافت پر قدغن لگایا ہے۔ عمران خان کو عدم اعتماد کا خوف ہے۔ ان لوگوں نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے۔

اس سے پہلے ناصر حسین شاہ نے کورنگی نمبر پانچ میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح  کیا۔ اس موقع پر پی پی پی ڈسٹرکٹ کورنگی کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔