Saturday, May 4, 2024

ناسا کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے آپریشنز کو 2030 تک بڑھانے کا ارادہ

ناسا کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے آپریشنز کو 2030 تک بڑھانے کا ارادہ
February 7, 2022 ویب ڈیسک

ناسا (92 نیوز) ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے آپریشنز کو 2030 تک بڑھانے کا ارادہ ظاہر کردیا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے آپریشنز کو 2030 تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے بعد اس اسپیس اسٹیشن کو ریٹائر کرکے بحر الکاہل کے دور افتادہ علاقے میں گرایا جائے گا۔

اس علاقے کو پوائنٹ نیمو یا خلائی جہاز وں کا قبرستان کہا جاتا ہے، کئی پرانے سیٹلائٹس اور دیگر خلائی ملبہ وہاں گر کر تباہ کئے جا چکے ہیں، جن میں 2001 میں روسی خلائی سٹیشن بھی شامل ہے۔