Sunday, September 25, 2022

ناراض علیم خان کو منانے کیلئے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم، بیک ڈور رابطے

ناراض علیم خان کو منانے کیلئے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم، بیک ڈور رابطے
March 14, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اپنی پارٹی سے ناراض علیم خان کو منانے کے لئے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے،بیک ڈور رابطے کیے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔

روٹھِے ہوتم، تم کو کیسے مناؤں؟، اپنی پارٹی سے ناراض علیم خان کو منانے کے لئے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے۔ وفاقی وزراء نے علیم خان سے رابطوں کاسلسلہ تیز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد چودھری، پرویز خٹک اور عامر کیانی نے علیم خان سے بیک ڈور رابطے کیے ہیں۔ علیم خان آج ترین گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی ترین گروپ کے ساتھ اتحاد اور اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان حکومت کے ساتھ ہوں گے۔

چودھری پرویز الہٰی اور ترین گروپ کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان کو پنجاب میں اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔