Saturday, April 20, 2024

ناراض گروپوں کو منانے کا مشن، ڈاکٹر فاروق ستار نے واپسی کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی

ناراض گروپوں کو منانے کا مشن، ڈاکٹر فاروق ستار نے واپسی کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
June 29, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ایم کیو ایم کا ناراض گروپوں کو منانے کا مشن جاری ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے واپسی کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔

ایم کیوایم نے فاروق ستار کو این اے 245 ضمنی الیکشن میں پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی ہے جبکہ فاروق ستار ایم کیوایم میں واپسی سے قبل تین شرائط پر عمل چاہتے ہیں۔ حالیہ رابطوں میں تجویز سامنے آئی کہ ایم کیوایم فاروق ستار کو واپسی کے لیئے باضابطہ دعوت دے۔ سینئر ڈپٹی کنوینر بنائے۔

اطلاعات ہیں ایم کیوایم پہلے مرحلے میں شہری سندھ کی دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد یا انضمام کے بجائے صرف ناراض رہنماوں کو ایم کیوایم میں واپس لانے کی خواہاں ہے۔ آئندہ چند روز میں ایم کیوایم رہنماوں کی ملاقاتوں میں فاروق ستار اور دیگر شہری سندھ کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد پر حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

ایم کیوایم نے اگر این اے 245 ضمنی الیکشن میں فاروق ستار کی تجاویز مان لیں تو بڑا بریک تھرو شہری سندھ کی سیاست میں ہوسکتا ہے۔