Tuesday, April 16, 2024

نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار برطانیہ سے وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے

نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار برطانیہ سے وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے
September 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار برطانیہ سے وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے

نامزد وزیرخزانہ اسحاق ڈار 5 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے، اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ وطن پہنچے، وزیراعظم کا طیارہ نورخان ایئربیس پر اترا۔

اسحاق ڈار کہتے ہیں نواز شریف کے دور میں پاکستان دنیا کی اٹھارہویں بہترین معیشت بننے جارہا تھا، اس وقت ملک جس بھنور سے گزر رہا ہے، سب کو پتہ ہے، اب اللہ نے موقع دیا ہے تو سب بہتر ہوگا۔

وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے سے قبل ہی اسحاق ڈار متحرک ہوگئے، حکام سے اہم اُمور پر رپورٹس طلب کر لیں۔