اسلام آباد (92 نیوز) - نامزد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بی اے پی اور سینیٹر شپ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بی اے پی اور سینیٹر شپ چھوڑنے کا فیصلہ غیر جانبداری برقرار رکھنے کیلئے کیا۔
سینیٹر انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔ ایوان صدر میں صدرمملکت نگران وزیراعظم سے حلف لیں گے، وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق کے بعد صدرمملکت نے نگران وزیراعظم کی منظوری دی۔