Friday, April 26, 2024

نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ سکردو کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک

نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ سکردو کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک
May 27, 2022 ویب ڈیسک

سکردو (92 نیوز) - نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ کو سکردو کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نامور پاکستانی بزرگ  کوہ پیما علی رضا سدپارہ سکردو میں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ میں کوہ پیمائوں سمیت اعلی سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انھیں آبائی قبرستان اُلڈینگ میں سپرد خاک کر کیا گیا۔

سینئر کوہ پیماوں نے علی رضا سدپارہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک استاد کی حیثیت رکھتے تھے۔

سوگوار اہلخانہ کے مطابق  66 سالہ علی رضا 1986 سے  کوہ پیمائی کے شعبے سے وابستہ تھے۔ انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند چار چوٹیوں کو 16 بار سر کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ علی رضا سدپارہ تربیتی مشق کے دوران پہاڑ سے  گر کر شدید  زخمی ہو گئے اور مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔