Sunday, September 8, 2024

نامور اداکارہ روحی بانو کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

نامور اداکارہ روحی بانو کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے
January 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ماضی کی نامور اداکارہ روحی بانو کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے۔ اپنی بے مثال اداکاری سے کئی کرداروں کو امر کردینے والی روحی بانو آج ہی کے دن ہمیشہ کیلئے دنیا سے منہ موڑ گئیں۔ 

مشہور طبلہ نواز اُستاد اللہ رکھا کی صاحبزادی روحی بانو اپنے اندر فن کا سمندر رکھتی تھیں، اعلیٰ تعلیم یافتہ اداکارہ کا فن کی دنیا میں کوئی ثانی نہ تھا۔ پرائیڈ آف پرفارمنس روحی بانو اپنی جاندار اداکاری سے کردار میں حقیقت سمو دیتی تھیں۔

معروف اداکارہ کو زندگی نے بہت سے غم بھی دیئے، کانچ کا پل، قلعہ کہانی، زردگلاب، حیرت کدہ اور کرن کہانی جیسے ڈرامے دیکھنے والے روحی بانو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔

اداکار راشد محمود نے روحی بانو کے سراہتے ہوئے کہا وہ ملک کی بہت بڑی آرٹسٹ تھیں۔

روحی بانو نے زندگی میں جہاں بہت شہرت پائی، وہیں دکھ بھی بہت جھیلے۔ بیماری نے بھی اُنہیں گھیرے رکھا، بالآخر 25 جنوری 2019 کو ہمیشہ کیلئے دارفانی سے کوچ کرگئیں۔