Saturday, May 18, 2024

نالائق ہوتے ہوئے کوویڈ سے بھی بچایا، معیشت کو بھی بچایا، وزیراعظم عمران خان

نالائق ہوتے ہوئے کوویڈ سے بھی بچایا، معیشت کو بھی بچایا، وزیراعظم عمران خان
January 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہا جاتا ہے بہت نالائق حکومت ہے۔ نالائق ہوتے ہوئے کوویڈ سے بھی بچایا اور معیشت کو بھی بچایا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کرپشن کی وجہ سے رنگ روڈ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ کرپشن ملک میں انصاف نہ ہونے کی نشانی ہے۔ مافیا نہیں چاہتا قانون کی بالادستی ہو۔ یہ طاقت کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

مزید بولے اگر سعودی عرب، یو اے ای اور چین پیسے نہ دیتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔ پاکستان اب بھی دیگر ملکوں سے سستا ہے۔ تین ماہ کے دوران قیمتوں میں واضح کمی ہوجائے گی۔ صنعتیں لگانے کیلئے زمینیں لیز پر دی جائیں گی۔ ہماری برآمدات پہلی مرتبہ 31 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں۔ برآمدات نہ بڑھیں تو پھر آئی ایم ایف کے پاس پھنس جائیں گے۔