Friday, April 26, 2024

ناگالینڈ فریڈم فائٹرز نے انڈین آرمی کے 31 افسران، سپاہیوں کو حراست میں لے لیا

ناگالینڈ فریڈم فائٹرز نے انڈین آرمی کے 31 افسران، سپاہیوں کو حراست میں لے لیا
January 29, 2023 ویب ڈیسک

ناگالینڈ (92 نیوز) - انڈین آرمی کو گوالیار میں تاریخی شکست کے بعد ایک اور جھٹکا۔ ناگا لینڈ فریڈم فائٹرزنے انڈین آرمی کے31 افسران اور سپاہیوں کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی فوج کو کئی محاذوں پر منہ کی کھانی پڑگئی۔ انڈین آرمی کو گوالیار میں تاریخی شکست کے بعد ایک اور جھٹکا لگا۔ ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے انڈین آرمی کے31  افسران اور سپاہیوں کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی فوجی افسران اور سپاہیوں جان بخشی کے لئے ناگالینڈ فریڈم فائٹرز سے منت سماجت کرتے رہے۔ آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر فریڈم فائٹرز نے بھارتی فوجیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھری لی۔

یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں ہر ہزیمت اُٹھانے سے ہندوستان فوج کا مورال گرنے لگا۔ انڈین آرمی کی ہزیمت کی بنیادی وجہ فوج کا سیاسی استعمال، راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونا اور اعلیٰ سطح پر کرپشن کی داستانیں ہیں جس سے ہندوستانی فوجی خودکشیاں کرنے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں۔