Wednesday, April 24, 2024

ندیم نصرت نے کارکنوں کی واپسی کیلئے نئی پیشکش کا اعلان کردیا

ندیم نصرت نے کارکنوں کی واپسی کیلئے نئی پیشکش کا اعلان کردیا
October 2, 2016
  کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کارکنوں سے  کہا ہے کہ بانی و قائد سے لاتعلقی کے اظہار پر معافی نامہ جمع کراکے واپس آملیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ پیکش اور اپیل آخری بار کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ایم کیوایم کے تمام پارلیمنٹرین ذمہ داران اور کارکنان سے واپس آنے کیلئے اپیل کررہے ہیں  لاتعلقی کا اعلان کرنے والے اپنی غلطی کی اصلاح کرلیں اور جو بھی اپنی اصلاح کا ارادہ رکھتا ہو وہ ایسی جگہ پر حاضری نہ لگائے جہاں بانی ایم کیوایم کے خلاف باتیں کی جاتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ معافی کا ارادہ رکھنے والے افراد انہیں یا لندن رابطہ کمیٹی کے اراکین کو اپنے پیغامات اور خیالات سے آگاہ رکھیں ۔