Friday, April 19, 2024

قومی اسمبلی میں بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے قرار داد مںظور  

قومی اسمبلی میں بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر کیلئے قرار داد مںظور  
October 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)دیامیر بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے قومی اسمبلی میں قرار داد منظورکر لئی گی ۔  اے پی سی میں عدم شرکت پر جے یو آئی کی نعیمہ کشور عمران خان پر برس پڑیں۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی محمد علی خان  کا مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر نقطہ اعتراض کہتے ہیں کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین  بتائیں کس کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ ایوان میں دیامیر بھاشا ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے قومی اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی۔ اےپی سی میں عمران خان کی غیر حاضری پر جے یو آئی کی نعیمہ کشور کہتی ہیں کہ کشمیر پر اہم اے پی سی تھی اور عمران خان نتھیا گلی میں سیلفیاں بنوا رہے تھے۔پی ٹی آئی کے رکن محمد علی خان نے مولانا فضل الرحمان کی تقریر پر نقطہ اعتراض اٹھایا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بتائیں کس کے اشاروں پر چل رہے ہیں جس پر نعیمہ کشور  نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل کا منڈا مولانا فضل الرحمن کے خلاف بات کررہا ہے۔ اس کے بعد جے یو آئی ارکان ایوان سے واک آئوٹ کرگئے۔ایم کیوایم کے رکن سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمن نے جس طرح فاٹا کا کشمیر سے موازنہ کیا ہم کرتے تو غدار کہا جاتا۔ نفیسہ شاہ کہتی ہیں کہ حکومت سی پیک کی سیکورٹی کے لیے رقم خود ادا کرے ۔ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ یہ کوئی نئی روایت نہیں ہے ، جب کوئی نیاپراجیکٹ لگتا ہے تو سرچارج لگانے کی نیپرا سے درخواست کی جاتی ہے۔غلام احمد بلورکا کہناتھا کہ سی پیک منصوبہ پاک چائنہ نہیں، چین پنجاب لگ رہا ہے ۔ برجیس طاہر نے  کہا کہ کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا۔ ایوان میں خواتین کی جبری شادی کے خلاف قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔ قومی کمیشن برائے مقامی خواتین ایکٹ 2012 میں ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش کردیا گیا۔ اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی کردیا گیا۔