Friday, March 29, 2024

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج

مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج
September 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) – وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف لاہور میں انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ عمران خان کے خلاف مذہبی معاملات پر غلط بیانی کرکے عوام کو اشتعال دلانے کے الزام پر درج کیا گیا۔

مقدمہ میں سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی اور پروگرام پروڈیوسر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا اسمبلی سے ن لیگ کے رہنماء جاوید لطیف کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ قرارداد صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم کامران بنگش اور دیگر وزراء نے پیش کی۔

قرار داد کے متن میں موقف اپنایا گیا کہ جاوید لطیف ملک میں عمران خان کے خلاف مذہب کا کارڈ کھیل رہے ہیں۔ انہیں فوری طور پر استعفیٰ لے کر گرفتار کیا جائے۔