لندن (92 نیوز) - ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار کامنگل کو پاکستان آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گے۔ پاکستان آمد کے فوری بعد اسحاق وزیرِخزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔
مفتاح اسماعیل بھی حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ رہیں گے، اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کا فیصلہ نوازشریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں کیا گیا۔